السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاایک کنوئیں پرالگ الگ ڈول ڈال کرمسلمان اورہندویاشودرپانی نکال سکتے ہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غیرمسلم کے برتنوں کےمتعلق حدیث میں آیاہے کہ دھوکراستعما ل کرو۔اس سے معلوم ہواکہ ان کے ساتھ اختلاط جائز نہیں ۔ہاں کنوئیں کاپانی چونکہ کثیرہے اس لیے نجس نہیں ہوتا۔خواہ ان کے برتن کیسے ہی ہوں لیکن طبعی نفرت کااظہارکرتے ہوئے پرہیز ہوسکے توبہترہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب