سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(601) ایسا کھانا کھلوانا شرع میں جائز ہے؟

  • 6399
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1204

سوال

(601) ایسا کھانا کھلوانا شرع میں جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلما ن سال میں ایک مرتبہ اللہ کے نام پر غریبوں اور محتاجوں کو خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلمان فرق نہ کرکے شاہی راستوں پربٹھلانا اور پتوں میں کھانا کھلواتا ہے۔ مذکورہ کھانا ایک ہندو سے تیار کرواتاہے۔  ایسا کھانا کھلوانا شرع میں جائز ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید اورحدیث شریف سے ثابت ہوتاہے۔ کہ زرہ جتنا بھی نیک کام ضائع نہیں جاتا حدیث میں فرمایا۔ في كل كبد رطب اجر یعنی ہر ایک جاندار کو آرام پہنچانے میں ثواب ہے۔ انسان کو سب جانداروں سے افضل ہے۔  خواہ کسی دین اور مذہب کا ہو آپﷺ کفاراور مشرکین کو بھی کھانا کھلایا کرتے تھے۔  بس اس نیت سے صورت مرقومہ میں کھانا کھلانا کار ثواب اور صدقہ ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 750

محدث فتویٰ

تبصرے