سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(581) ایسی صورت میں امیر مصرف ذکواۃ میں یہ رقم شمار کرسکتا ہے یا نہیں؟

  • 6379
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1080

سوال

(581) ایسی صورت میں امیر مصرف ذکواۃ میں یہ رقم شمار کرسکتا ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک امیر اپنے  خرچے سے مسجد تعمیر کر رہا تھا۔ سیمنٹ کی ضرورت تھی۔ زید نے کہا مجھے آپ ر قم دے دیجئے زید نے امیر سے رقم لے کر  عمر کو دے دی عمر نے وعدہ کیا کہ میں دو ہفتے میں سیمنٹ مہیا کردوں گا۔ اب دو ماہ گزر چکے ہیں۔ عمر غائب ہے۔  امیر مذکور  زید سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ زید غریب ہے ایسی صورت میں امیر مصرف ذکواۃ میں یہ رقم شمار کرسکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقروض سے قرض ادا نہ ہوسکے تو اس کے قرضے کو زکواۃ میں جمع کرلینا جائز ہے قرآن مجید میں ارشاد ہے: وَأَن تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَّكُمْ﴿٢٨٠سورة البقرة

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 741

محدث فتویٰ

تبصرے