سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(572) کیا بکر کو بھی زکواۃ ادا کرنی پڑے گی اگر کرنی پڑے گی تو کتنی؟

  • 6370
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 986

سوال

(572) کیا بکر کو بھی زکواۃ ادا کرنی پڑے گی اگر کرنی پڑے گی تو کتنی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بکر بھی کاشتکارہے۔ اورسالانہ صرفہ مثل زید اس کو بھی ہواکرتاہے۔ مگرزید کی طرح بکر کی زمین ایسی نہیں۔ جوصرف آسمانی بارش سے چل سکے۔ نیز زمینداروں کی طرف سے کوئی تالاب بھی نہیں جو بکرکی کھیتی آبپاشی بلاصرفہ ہوسکے۔  اس غرض سے کہ بکر اپنی زمین کی آبپاشی کرسکے ایک تالاب بصرف زر کثیرتیار کرایا ہے۔ اور اسی تالاب سے اس کی زمین کی آبپاشی ہوتی ہے۔  کیا بکر کو بھی زکواۃ ادا کرنی پڑے گی۔ اگر کرنی پڑے گی تو کتنی؟  (سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زمین دار کا حصہ خرچ آبپاشی کی وجہ سے چالیسواں حصہ ان شاء اللہ کافی ہوگا۔  عرصہ سے اہل حدیث میں یہ فتویٰ چھپ رہا ہے۔  بحکم "یسرا ولاتعسرا "

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 737

محدث فتویٰ

تبصرے