السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پانی میں ناپاک شئے پڑجائے توکیاوہ پلیدہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پانی کوخداتعالیٰ نے پاک پیداکیاہے یہ دوطرح نجس ہوتاہے ۔
1۔نجاست کی وجہ سے اس کارنگ ،بو،مزابدل جائے تووہ پلیدہوجاتاہے ۔خواہ تھوڑاہویابہت۔
2۔اندازاً پانچ مشک سے اسکی مقدارکم ہوتونجاست کے پڑنے سے پلیدہوجاتاہے ۔خواہ رنگ ،بویامزہ بدلے یانہ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب