سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(553) ساٹھ روپیہ قیمت کے سونے پر زکواۃ؟

  • 6351
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1124

سوال

(553) ساٹھ روپیہ قیمت کے سونے پر زکواۃ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض علماء فرماتے ہیں کہ سونا ساڑھے ساتھ تولے ہو تب زکواۃ فرض ہوتی ہے۔اس سے کم پر فرض نہیں ہے۔اور بعض کا فرمان ہے کہ جتنے سونے کی قیمت ساٹھ روپیہ ہو جاوے۔اس پر ذکواۃ فرض ہے۔کیونکہ حضور ﷺ کے عہد مبارک میں ساڑھے سات تولہ کی قیمت ساٹھ روپیہ  تھی کیا حکم ہے۔؟(اسمعیل بہاولپور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نص حدیث سے وزن معتبر ہے۔اور زمانہ کے اقتضاء کے لہاظ سے قیمت معتبر ہے۔جس صورت میں غرباء اور فقراء کا فائدہ ہو وہی اختیار کریں۔بحکم ۔ فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ﴿٧سورة الزلزلة

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 725

محدث فتویٰ

تبصرے