السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید نے ایک لاری قرضہ برداشت کرکے خرید کی کچھ مدت بعد اسے فروخت کردیا۔حساب کرنے سے معلوم ہواکہ قرضہ ادا کرنے کے بعداتنی رقم بچ رہی۔جس پر ذکواۃ واجب ہے۔اب اس رقم پر زکواۃ کب واجب ہوگی؟(غلام نبی خریدار)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس روز قیمت وصول ہوئی اسی روز سے ایک سال گزرنے کے بعدزکواۃ واجب الادا ہوگی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب