سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(535) چوبیس کلاک کا روزہ رکھنادرست ہے یا نہیں؟

  • 6333
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1019

سوال

(535) چوبیس کلاک کا روزہ رکھنادرست ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان مبارک مہینے میں چوبیس کلاک کا روزہ رکھنادرست ہے یا نہیں؟ اس کی تفصیل یہ ہے کہ مغرب کے بعد کھانا کھاتے ہیں اور سو جاتے ہیں۔ ۔ سحری کرتے نہیں۔ صبح کوکام کاج کرتے ہیں۔ اور روزہ دار کے موافق رہتے ہیں۔ مغرب ہو تو پھر کھانا کھاتے ہیں۔ ایسےبھوکا رہنے سے روزہ ہوتا ہے یا نہیں (میاں حسین پٹیل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے لوگ اگر روزے کی نیت نہ کرے اس کاروزہ نہیں ہوگا۔ 

شرفیہ

سحری نہ کھانا حدیث نبوی "تسحرو فان في السحور بركة" اور حديث "فصل ما بين صنامنا وصيام اهل الكتاب اكلة السحر"  (رواہ مسلم) کے خلاف ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 683

محدث فتویٰ

تبصرے