السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص نماز عشاء بغیر جماعت کے ادا کرے۔ اور علاوہ فرض کے سنت اور نفل بھی پڑھے۔ تو اس شخص کو نماز تراویح کس وقت میں پڑھنی چاہیے۔ ؟یعنی کیا وہ پہلے نماز عشاء کی بارہ رکعت پڑھ کر پھر تراویح پڑھ کر پھر وتر اور اسکے بعد نفل ادا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعد نماز عشاء کے تراویح پڑھے۔ یا بعد نیند بوقت سحری پڑھے۔ ہر دو جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب