السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص بہت بوڑھا ضعیف ہے۔ روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہیں اور مفلس بھی بے حد ہے فدیہ دینے کی بھی طاقت نہیں کیا ایسے شخص پر روزہ اورفدیہ معاف ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہت بوڑھا شخص غیر متحمل نادار مفلس محض پر۔ روزہ بھی فرض نہیں اور کفارہ بھی نہیں۔
لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴿٢٨٦﴾سورة البقرة
اس کی دلیل ہے۔ اصاب من اجاب۔ (خاکسار شریف احمد حسین پوری) الجواب صحیح ۔ کتبہ محمد عبد اللہ غاذی پوری۔ الجواب صحیح عبد الجبار عمر پوری۔ جواب صحیح ہے۔ عاجز محمد مسلم عفی عنہ میرٹھی
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب