السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ ﷺ نے جو فرمایا ہے کہ رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اور دوزخ کے بند ہوجاتے ہیں۔ تو مبارک ماہ میں کافر مشرک کو مرنے سے کچھ فائدہ پہنچتا ہے یا نہیں؟اور فاسق وفاجر کو بھی عذاب قبر سے نجات ملتی ہے یا نہیں؟کیونکہ مسلمان ایمان دار کےلئے تو ہر حال میں نجات کی صورت ہوتی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کافر ہو یا مشرک مومن ہو یا فاسق بعد موت اعمال کے نتائج مرتب ہوں گے۔ نہ کے رمضان کے۔ دوزخ کا دروازہ بند ہونے سے کافر عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ خدا کے ہاں عذاب کئی ایک قسم کے ہیں۔
یہ بند وکشاد دوزخ وجنت صرف مومن صائم کے لئے ہے نہ کہ کافر مشرک ونافرمان کےلئے ورنہ شیطا ن بھی تو ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب