سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(511) زید نے اپنی رائے سے بیوی سے ملاپ کیا اور بیٹی کا بوسہ لیا..الخ

  • 6309
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1706

سوال

(511) زید نے اپنی رائے سے بیوی سے ملاپ کیا اور بیٹی کا بوسہ لیا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان میں زید خشکی کے راستے جا رہا تھا۔ چار پانچ کوس تک ایسے پہاڑوں ہو کر راستہ تھا جہاں بجز  پتھر کے دوسری چیز گھاس پانی مٹی نہ تھی۔ جس سے افطار کرے۔ زید نے اپنی رائے سے بیوی سے ملاپ کیا اور بیٹی کا بوسہ لیا یہ ہے کہ تینوں کا روزہ ہوا یا نہیں اور شرعا تینوں پر کیا حکم صادر ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماع اکل وشرب کی طرح مفطر ہے اس لئے کوئی حرج نہیں بیٹی کابوسہ اگر شفقت پدری کی نیت سے لیا تو خیر اگر بدنیتی سے لیا تو سخت مجرم ہے روزہ صحیح ہوگا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 656

محدث فتویٰ

تبصرے