سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127) گناہ سے تائب پرطعن کرناکیساہے

  • 628
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1023

سوال

(127) گناہ سے تائب پرطعن کرناکیساہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گناہ سے تائب پرطعن کرناکیساہے ؟ایک مولوی صاحب نے ایک گناہ سے اعلانیہ توبہ کی ہے مگربعض لوگ پھربھی طعن کرتے ؟ ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث میں ہے:    

« التائب من الذنب کمن لاذنب له »

’’یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایساہے جیسے گناہ  نہ کرنے والا۔‘‘

اوریہ بھی حدیث میں ہے جوکسی پرکسی جرم کا طعن کرے اور وہ  اس سے بری ہو تو وہ طعن اس پرلوٹ آتاہے۔پس جیسے مولوی صاحب مجرم تھے۔ اب  یہ مجرم ہے ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص167 

محدث فتویٰ

 

تبصرے