سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(479) بحکم شرع مسافر کس کو کہتے ہیں؟

  • 6276
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 955

سوال

(479) بحکم شرع مسافر کس کو کہتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بحکم شرع مسافر کس کو کہتے ہیں کیسے شخصوں پر مسافر کی تعریف صادق آسکتی ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسافر اس کو کہتے ہیں جو اپنے وطن سے نکل کرکسی دوسری بستی کوجائے۔ اس کی کم سے کم حد بحکم حدیث شریف تین میل ہے جو شخص گناہ کا سفر کرے وہ سفر ی رعایت کا حقدار نہیں مگر علماء حنفیہ اس کو بھی رعایت دیتے ہیں۔ مثلا کوئی شخص چوری کرنے جائے تو اس کو مسافر قراردیتے ہیں۔ لیکن محدثین اس کوشرعی مسافر نہیں کہتے پس شرعی مسافر وہ ہے۔ جو کسی جائز غرض کے لئے وطن سے نکلے چاہے کسب معاش ہو یا کوئی اور وجہ (25 ربیع الاول 38ہجری) حد سفر اور مسائل قصہ وغیرہ کی تحقیق پیشتر حوالہ قلم کی جاچکی ہے۔ وہاں ملاحظہ ہو۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 631

محدث فتویٰ

تبصرے