السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
روح پاک چیز ہے یاپلید؟اگرپاک ہے تو کافروں کونجس کیوں کہاگیا؟ کیونکہ ان میں بھی روح ہے۔ اگرپلیدہے توپاک کوئی بھی نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں ہے :
«کل مولودیؤلدعلی الفطرة فابواہ یہودانه اوینصرانه اویمجسانه»
ترجمہ :۔’’ہربچہ اسلام پرپیداہوتاہے پھراس کے ماں باپ یہودی بناتے ہیں یانصرانی یامجوسی۔‘‘
قرآن مجیدمیں بھی اس کاارشارہ موجودہے ۔ارشادہے :
﴿فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۚ لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ۚ ﴾--سورة الروم30
ترجمہ :۔’’اللہ تعالیٰ کی وه فطرت جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے بنائے کو بدلنا نہیں،‘‘
اس آیت وحدیث سے معلوم ہواکہ پیدائش کے وقت روح پاک ہوتی ہے پھرشرک سے نجس ہوجاتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب