السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہرچیز کی خواہش کرنے والا ہے اورنفس ہی کوموت ہے توبہشت ودوزخ کس کے لیے ہیں ۔
﴿كُلُّ نَفْسٖ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوۡتِۗ﴾--سورة آل عمران185
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
موت کے چکھنے سے مرادیہ ہے کہ بدن سے جان قبض کی جاتی ہے چنانچہ قرآن مجیدمیں ہے :
﴿اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا﴾--سورة الزمر42
ترجمہ :۔خدا موت کےوقت جانوں کوقبض کرتاہے ۔‘‘
نیزجب بہشت دوزخ میں داخل ہونے کا وقت ہوگا۔ روحیں بدنوں میں لوٹائی جائیں گی ۔قرآن مجیدمیں ہے :
﴿وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ ﴾--سورةالتكوير7
ترجمہ :۔’’اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی۔‘‘
نیزخداخالق ہے وہ نیست سے ہست کرسکتاہے۔ توپھربہشت ودوزخ کس کےلیے کہنے کاکیامطلب؟
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب