سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(449) نماز پڑھتے ہوئے امام سورت بھول گیا..الخ

  • 6246
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1116

سوال

(449) نماز پڑھتے ہوئے امام سورت بھول گیا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز پڑھتے ہوئے امام سورت بھول گیا۔ اور پیچھے سے کوئی لقمہ دیوے۔ تولقمہ نہیں لیتا نماز سے سلام پھیر  دیتا ہے۔ تین آیت سے زیادہ پرھ گیا۔ تو بھی کہتا ہے۔ کہ شروع ٹھیک ہے سجدہ  سہو  کی حاجت نہیں۔ جواب سے مشکورممنون فرمادیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام بھول جائے تو اسے بتا دیناچاہیے۔ جائز  ہے۔ امام کو قبول کرناچاہیے۔ قرات میں بھولنے پر سجدہ سہو کرنا ضروری نہیں۔ 

شرفیہ

امام  قرات میں کچھ بھول جائے تو مقتدیوں کو بتانالازم ہے۔ جو امام کو لقمہ لینا لازم ہے۔ جو امام لقمہ نہیں قبول کرتا وہ شرعی حکم سے بے خبر ہے یا دیدہ ودانستہ شرع کا مخالف ہے قابل امامت نہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کا خلاف دانستہ کرتاہے۔ حدیث میں ہے: ’’ایک  مرتبہ رسول اللہﷺ نمازمیں بھول گئے آیت چھوٹ گئی۔ تو آپ ﷺ نے ابن ابی کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو فرمایا جب تو نماز میں تھا۔ تو پھر مجھ کو کیوں نہ یاد دلایا‘‘ یہ دونوں حدیثیں (سنن ابي دائود  باب الفتح علی الامام في الصلواة ص123123243249811111111111112222222223333344444555138 ج1)1 میں ہیں۔ 

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 611

محدث فتویٰ

تبصرے