سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) جب ہرشئے تسبیح کرتی ہے توپھرکافرکون

  • 624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 816

سوال

(123) جب ہرشئے تسبیح کرتی ہے توپھرکافرکون

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن کریم میں ہے :

﴿يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ﴾--سورة الجمعة1

’’(ساری چیزیں) جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہیں‘‘۔

تو کافر کون ہوا۔ کیونکہ وہ بھی زمین کی چیز ہے۔ اللہ تعالی فرماتاہے:

﴿وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا﴾--سورة نوح17


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

تسبیح دوطرح کی ہے ایک زبان قال سے ایک حال سے ثانی الذکرتوسب کرتے ہیں ،اول الذکربعض کرتے ہیں بعض نہیں کرتے۔ چنانچہ قرآن مجیدمیں ہے :

﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ ۖ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ ۗ ﴾--سورة الحج18

’’کیا تو نہیں دیکھ رہا کہ اللہ کے سامنے سجده میں ہیں سب آسمانوں والے اور سب زمینوں والے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھی۔ ہاں بہت سے وه بھی ہیں جن پر عذاب کا مقولہ ﺛابت ہو چکا ہے۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص178 

محدث فتویٰ 

 

تبصرے