سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(440) بحالت نماز سجدہ تلاوت کرنا مگر غیر نماز میں نہیں کرتا

  • 6237
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 863

سوال

(440) بحالت نماز سجدہ تلاوت کرنا مگر غیر نماز میں نہیں کرتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید بحالت نماز سجدہ تلاوت کرلیتا ہے۔ مگر غیر نماز کبھی نہیں کرتا کیا یہ فعل درست ہے۔ ؟ (شیخ قاسم علی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محدثین سجدہ تلاوت فرض واجب نہیں کہتے زید نے اگر یہ مذہب اختیار کیا ہے۔ تو کوئی حرج نہیں۔

اگرچہ فرض واجب نہیں مگر ترک سجدہ پر دوم خلاف سنت ضرور ہے۔ اور اس میں شائبہ فمن رغب عن سنتي الحديث کا ہے۔ لہذا اس پر دوام بُرا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 609

محدث فتویٰ

تبصرے