سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(436) نماز کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

  • 6233
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1632

سوال

(436) نماز کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں ایک نیا طریقہ ایجاد ہو رہاہے۔ کہ ہرنماز میں جماعت کے بعد ہر نمازی ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے کے بعد مسجد سے باہرنکلے آیا یہ طریقہ عہد رسالت میں جاری تھا۔ یا زمانہ خلافت راشدہ  میں جاری کیاگیا تھا۔ ؟آیا اس کی کوئی اہمیت بھی ہے۔ یا محض من گھڑت بدعت ہے۔ (شفیق الحسن از شہر بریلی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہ زمانہ رسالت میں نہ عہد خلافت میں اس کا ثبوت ہے۔ نہ فقہ یا حدیث کی کسی کتاب میں یہ حکم ملتا ہے۔ اس لئے بدعت ہے ہاں چلتے ہوئے واپسی کا سلام کہے چلا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 609

محدث فتویٰ

تبصرے