السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بحالت ادائے نماز مرد بالغ کون کون عضو بد ن کا چھپائے رکھنا لازمی ہے۔ یعنی سر کا حصہ کس قدر ڈھکا ہو ہاتھ اور ٹانگیں کہاں سے کہاں تک ڈھکی ہوں۔ فی زمانہ قمیص اور کرنے کی آستین ایسی قطع کرائی جارہی ہیں۔ کہ کہنی کھلی رہتی ہے۔ ایسی قمیص یا کرتے کو پہن کر جس سے کہنی کھلی رہے نماز میں کوئی نقص پڑتا ہے یا نہیں (شفیق الحسن از شہر دہلی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کہنی کھلی ہو یا سر ننگا ہو نماز جائز ہے۔ حدیثوں میں اس کا ثبوت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب