السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام مسجد کے فرائض کیا ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام کی دو حیثیتں ہیں۔ ایک مقتدیوں کی طرف سے یعنی جو کام اس کے سپرد ہوں۔ ان کا انجام دینا اس کا فرض ہے۔ اگر فرائض کی تصریح نہ ہو۔ تو امام لفظ سے یہی سمجھا جائے گا کہ نماز کا وقت پر پڑھانا اس کا فرض ہے۔ دوسری حیثیت اس کی نیابت رسول للہﷺ ہے۔ یعنی اپنی قابلیت اور استعداد کے اندر اپنے مقتدیوں کودین اوردنیا کی فلاھ وبہبود کی رہنمائی کرتے رہنا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب