سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(396) ناپاکی کی حالت میں جانورزبح کرنا کیسا ہے؟

  • 6193
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1200

سوال

(396) ناپاکی کی حالت میں جانورزبح کرنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ناپاکی کی حالت میں جانورزبح کرنا انگریزی اڑیسہ ہندی وغیرہ پڑھنا پان و حقہ وغیرہ نوش کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناپاکی کی حالت میں جانورزبح کرسکتاہے۔ انگریزی وغیرہ بھی ضرورت ہو توو پڑھنی جائز ہے۔ پان بے تمباکو تو بالکل جائز ہے۔ تمباکو اور حقہ اچھا (2) نہیں۔

-----------------------------------------------

2۔ بہت ہی بُرا ہے۔ ياكلون في بطونهم نارا کا نقشہ ہے۔ بعض کاحقہ تو بیت الخلاء کا نقشہ ہوتا ہے۔ مگر نظرنظر اپنی اپنی پسند اپنی اپنی۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 586

محدث فتویٰ

تبصرے