السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورتیں جماعت کراکے مرد عورتوں کی اما مت کرانے نکاح کا ایجاب و قبول کرانے اور جانورزبح کرنے کا حکم شرعا رکھتی ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت مردوں کی امام نہیں ہوسکتی۔ صرف عورتیں ہو توایک عورت ہوکر جمعہ عید وغیرہ کی جماعت کرالے تو جائز ہے۔ نکاح میں کسی جانب سے ولی نہیں ہوسکتی۔ وکیل ہوسکتی ہے جانور بھی ذبح کرسکتی ہے۔ حدیث میں آیاہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب