سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(390) نماز عیدین گیارہ تکبیروں کے ساتھ

  • 6187
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 749

سوال

(390) نماز عیدین گیارہ تکبیروں کے ساتھ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیدکہتا ہے کہ عید الاضحیٰ کی نماز تمام دنیا میں چھ تکبیروں کے ساتھ ادا کیجاتی ہے۔ گیارہ تکبیروں کے ساتھ ادا کرنے کا کہیں حکم نہیں۔ اگر حکم ہو تو وہابیوں کی کتابوں میں ہوگا۔ قرآن وحدیث سے اطلا ع فرمایئے کہ گیارہ تکبیروں کے ساتھ پڑھناجائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ تکبریں آئی ہیں۔

"ان النبي صلي الله عليه وسلم كبرفي العيدين في الاولي سبعا قبل القراة وفي الاخرة خرسا قبل القراة" (رواه الترمذي مشكوة باب صلوة العيدين)

’’یعنی  آپ ﷺ نے پہلی ر کعت میں سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں پڑھیں۔‘‘ معلوم نہیں کے زید کے نزدیک یہ کتابیں سارے اہل سنت کی ہیں یا خاص  وہابیوں کی ہیں۔

نوٹ

حضرت ابو بکر صدیق و عمر رضوان اللہ عنہم  اجمعین بھی عیدین کی نماز بارہ تکبیروں سے پڑھا کرتے تھے۔ تکبیر تحریمہ ان کے علاوہ ہے۔ امام شافعی کا بھی  یہی مذہب ہے۔ ملاحظہ ہو مشکواۃ ج1 ص 126 راز)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 585

محدث فتویٰ

تبصرے