سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(381) امام نے بھول کر چار کی بجائے پانچ رکعت پڑھ لیں

  • 6178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1729

سوال

(381) امام نے بھول کر چار کی بجائے پانچ رکعت پڑھ لیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام نے بھول کر چار کی بجائے پانچ رکعت پڑھ لیں اور مقتدیوں نے لقمہ بھی نہ دیا۔ بعدفراغت امام صاحب کو جتلایا گیا۔ کہ آپ نے ایک زائد رکعت پڑھ لی ہے تو آپ  نے جواب میں کہا اگر لقمہ دیتے تو میں ایک رکعت اور پڑھ لیتا پھر سجدہ سہوکر لیتا ۔ اس طرح سے چار فرض ادا ہوجاتے۔ اور دو رکعت نفل ہوجاتیں۔ لیکن اب سجدہ ہی کرنا کافی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ امام ذکور کا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ (عمرو الدین از فتح آباد امرتسر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے۔ پانچ پڑھنے والا ایک اور ملا لے۔ اس کے دو نفل ہوں گے۔ اگرپانچ پر سجدہ سہو کرے تو دو سجدے ایک رکعت کی طرح پانچویں سے مل کر دو رکعت کا ثواب دلوادیں گے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 573

محدث فتویٰ

تبصرے