السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسجد میں اتفاق کر کے صف سیدھی ہونے کے واسطے چند خط مستقیم کھینچ دیئے گئے ہیں۔ اور صفوں کے درمیان فصل چار فٹ ایک انچ رکھاگیا ہے۔ زید کہتا ہے کہ مقتدیوں کو خظ کے اوپر ایڑی رکھنا چاہیے اور بکر کہتا ہے کہ خظ کے اوپر پیر کی انگلی رکھنی چاہیے۔ آیا فصل دو صفوں کے درمیان چار فٹ ایک انچ چاہیے یا کم وبیش ؟شریعت میں کیا حکم ہے۔ ؟اور زید کا قول صحیح ہے یا بکر کا؟مدلل کتب حدیث سے ت تحریر فرمایئں۔ (سائل نا معلوم)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نشانہ لکیر پر ایڑیاں رکھنی چاہیں۔ تاکہ صف سیدھی رہے۔ کیونکہ پائوں چھوٹے بڑے ہوتے ہیں۔ چار فٹ کا اندازہ صحیح ہے۔ اس سے آدمی اچھی طرح اندازہ کر سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب