سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(379) رکوع سےاٹھ کررفع الیدین کتنی دیر ؟

  • 6176
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 860

سوال

(379) رکوع سےاٹھ کررفع الیدین کتنی دیر ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے۔ کہ رکوع سےاٹھ کررفع الیدین کرے اور جب تک سجدہ کے لئے تکبیر نہ ہو یا نہ کہے ہاتھوں کو اٹھائے رکھے اور دلیل یہ پیش کرتا ہے ۔

کہ رسول اللہﷺ نے  تکبیر تحریمہ کے بعد سینہ پر ہاتھ باندھنے اور تکبیر عند الرکوع کے بعد  گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مگ رکوع  سے اٹھ کررفع الیدین کا حکم ہے۔ اور یہ  حکم نہیں ہے  کہ ہاتھ لٹکا کرکھڑے ہوجائو۔ پس ہاتھ اس وقت تک اٹھےرہنے چاہییں کہ سجدہ کے لئے تکبیر ہو کیونکہ حالت میں تغیر اسوقت ہوسکتا ہے۔

کہ تکبیر ہویا سمع اللہ لمن حمدہ کہا جائے۔ جب اسے کہا جاتا ہے۔ سب رفع الیدین کے بعد ہاتھ اس موقعہ پر لٹکا دیتے ہیں تو وہ کہتا ہے ہمارے لئے اللہ رسول حجت ہیں  نہ کہ لگ  پس حدیث سے ثبوت مانگتا ہے کہ ہاتھ لٹکانے کا ثبوت حدیث یا آثار صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم  اجمعین سے دیا جائے۔ بینوا بالکتاب والسنۃ توجروا  (محمد ردفیع دہلی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاتھ چھوڑ دینے چاہییں کیونکہ ہاتھ کی اصلی ہیت یہی ہے۔ جس جگہ باندھنے کا حکم ہو۔ وہان باندھیں گے۔ جہاں کوئی حکم نہ ہو۔ وہاں اصلی حالت پر رکھیں گے۔ اس لئے قعہدہ میں باندھتے نہیں۔ بلکہ  رانوں پر رکھتے ہیں۔ وہاں نہ ہی حکم ہے۔ قومہ میں باندھنے کا حکم نہیں ملتا۔ اس لئے ہاتھ اصلی ہیت پر لٹکتے رہیں گے۔ جب تک باندھنے والا مدعی اپنے دعوے کا ثبوت نہ دے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 570

محدث فتویٰ

تبصرے