سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(376) ہر دعا کے اول آخر درود پڑھنا؟

  • 6173
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 991

سوال

(376) ہر دعا کے اول آخر درود پڑھنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہر دعا کے اول آخر درود پڑھنا چاہیے۔ اور سوائے وقت نماز کے بھی اللہ عزوجل سے طلب حاجات  کے لئے دعا مانگتے وقت بھی اول و آخر دعا کے درود پرھنا چاہیے اور کیا ہردعا کے وقت ہاتھوں کا اٹھانا افضل ہے۔ یا بٖغیر ہاتھ اٹھائے بھی اور جب امام دعامانگے تو مقتدی کے سوا طلب حاجات وبہتری اپنی اور کل مومن ومسلمانوں کی  مانگ سکتاہے۔ یا صرف آمین آمین ہی کہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دعا میں ہاتھ اٹھانا آیا ہے۔ لیکن اگر ایسے موقعے میں دعا مانگتا ہے۔ جہاں ہاتھ نہیں اٹھا سکتا۔ مثلا سجدے میں یا قعدے میں تو ایسی جگہ ہاتھ اٹھانا ضروری نہیں امام کی دعا پر مقتدی آمین کہے۔ اور اگر اس کی کوئی خاص حاجت بھی ہے۔ تو وہ الگ طلب کرے۔ منع نہیں۔ امام کی دعا میں شریک رہے۔ اور اپنی حاجت بھی طلب کرے۔ لکل امرہ ما نوی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 569

محدث فتویٰ

تبصرے