السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سنت یا نفل نماز بکر پڑھ رہا ہے۔ زید کہتا ہے کہ اقامت ہوگئی۔ سلام پھیر لیجئے اس طرح کہنا جائز ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیا ہے۔ "اذا اقيمت الصلوة فلا صلوة الا التي اقيمت لها" اس حدیث کے ماتحت اگر کوئی ایسا کہے تو ہرج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب