سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(363) خطبہ دیتے وقت ہاتھ میں عصا پکڑنا

  • 6151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1219

سوال

(363) خطبہ دیتے وقت ہاتھ میں عصا پکڑنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

منبر پر عصا لے کر خطبہ  پڑھتے ہیں۔ خطیب لوگ اس کی سند قرآن اورحدیث سے درکار ہے۔ اگر ثبوت ہے تو کونسی حدیث  میں ہے۔ (بخاری ۔ مسلم۔ مشکواۃ۔ ترمذی۔ ابودائود۔ ابن ماجی  ) یعنی کونسی حدیث سےثابت ہے۔ ؟یہ مسئلہ اخبار  الحدیث میں شائع کردیں۔  (محمد عبد الرزاق از برما)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپﷺ بوقت خطبہ عصا یا کمان ہاتھ میں رکھا کرتے تھے کبھی حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے کندھے پر ہاتھ رکھ لیتے۔  (مشکواۃ باب صلواۃ العیدین)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 560

محدث فتویٰ

تبصرے