السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مقتدی اس وقت امام کے ساتھ شامل ہوا۔ جس وقت امام نصف سورہ فاتحہ پڑھ چکا تھا۔ اب بتلائئے کہ وہ مقتدی کس جگہ سے سورہ فاتحہ شروع کرے۔ نیز کیا وہ مقتدی امام کی ولا الضالیین ختم کرے۔ تو آمین کہے گا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مقتدی سورۃ فاتحہ شروع سے پڑھے۔ اور امام کے ساتھ آمین کہے کیونکہ اس وقت مقتدی پر دو حدیثوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ایک حدیث فاتحہ دوسری حدیث "اذا قال الامام ولا الضالين فقولوا امين" ’’یعنی امام جب والضالین پڑھے تو تم آمین کہا کرو۔‘‘ آمین کہہ کر پھر اپنی فاتحہ پوری کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب