السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی شخص نماز جمعہ میں دوسری رکعت کے رکوع کے بعد شامل ہو تو آیا وہ نیت جمعہ کی کرے یا ظہر کی؟مدارسی علماء کا فتویٰ ہے۔ جمعے کے دوسرے رکوع کے بعد ملنے والا نماز ظہر کی پڑھے۔ اور نیت جمعہ کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ کیا نیت جمعہ واسطے نماز ظہر کے بس کرسکتی ہے۔ خریدار نمبر 9694۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں ہے: ’’جمعہ کی ایک رکعت پاؤ تو جمعہ پڑھو۔ ورنہ نماز ظہر کی نیت کر کے نماز ظہر پڑھو۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب