سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(354) فجر کی جماعت کے وقت سنت پڑھنا جائز نہیں؟

  • 6142
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 861

سوال

(354) فجر کی جماعت کے وقت سنت پڑھنا جائز نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز فجر کی جماعت کھڑی ہو تو آنے والا فجر کی سنتیں ادا کر کے جماعت میں شامل ہویا بعد ادا کرے۔ ازروئے حدیث شریف بیان فرمایئں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے۔

"اذا اقيمت الصلوة فلا صلوة الا المكتوبة"

’’جب نماز جماعت کھڑی ہوجاوے۔ توسوائے نماز فریٖضہ کے کوئی نماز نہیں ہوتی۔‘‘

دارقطنی کی ایک روایت میں ہے:

"فلا صلوة الا التي اقيمت"

’’جماعت کھڑی ہونے پر اس نماز کے سوا جس کی اقامت کہی گئی ہے۔ کوئی نماز نہیں ہوتی۔‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 557

محدث فتویٰ

تبصرے