سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(350) خطبہ جمعہ وغیرہ کا ترجمہ کرنا

  • 6138
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 697

سوال

(350) خطبہ جمعہ وغیرہ کا ترجمہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اور جو خظبہ جمعہ کا ترجمہ کرتے ہیں۔ بالکل بے بنیاد ہے۔ حدیث میں یا قرون صحابہ رضوان اللہ عنہم  اجمعین میں کہیں یہ ثابت  نہیں ہے۔ جو لوگ  جمعہ میں ان کے ساتھ نماز جمعہ میں شامل ہوجاتے ہیں۔ اپنی نماز کو ضائع کر دیتے ہیں۔ ان لوگوں سے الگ رہو۔ یہ لوگ اہل ہوا ہیں۔ اہل حدیث نہیں۔ اور دعویٰ سے کہتا ہے ہ میں ان سب مسائل میں ان کا جھوٹاہونا ثابت کروں گا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے۔ کہ آپ ﷺ وعظ کیا کرتے تھے۔ (يذكر الناس) اور نصیحت تب ہی ہوتی ہے۔ جب سامعین سمجھیں اگر غیر زبان مثلا  (عربی)  میں خظبہ ہو تو پنجابی یا کشمیری یہی کہیں گے۔

زبان شورخ من  ترکی است من ترکی نمی دانم

باقی جماعت کو برا کہنا یہ کوئی نئی بات نہیں

 ۖ فَاصْبِرْ ۖ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ ﴿٤٩سورة هود

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 551

محدث فتویٰ

تبصرے