سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(327) اشعار راگ کے ساتھ خظبہ پڑھنا

  • 6115
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 710

سوال

(327) اشعار راگ کے ساتھ خظبہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جمعہ میں اکثر لوگ علمی کا خطبہ پڑھا کرتے ہیں۔ جس کے اندر اشعار بھی ہوتے ہیں۔ جو مانند گانے کے پڑھا جاتا ہے۔ کیا اس طرح کے اشعار راگ کے ساتھ خظبہ کے وقت پڑھنا یا سننا جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپﷺ کے خطبہ مسنونہ کا زکر ان لفظوں میں آیا ہے۔

"كانت لرسول الله خطبتان يقرا القران ويذكر الناس"

 خطبہ مسنون یہ ہے کہ قرآن شریف کے ساتھ نصیحت کرے۔ اس  کے سوا خظبہ محض نظم میں ہو یا محض نثر میں غیر مسنون ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 530

محدث فتویٰ

تبصرے