سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(323) جمعہ کے بعد دو رکعت سنت ادا کرنا؟

  • 6111
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 606

سوال

(323) جمعہ کے بعد دو رکعت سنت ادا کرنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کے بعد دو رکعت سنت ادا کرنی چاہیے۔ یا چار رکعت نیز اگرت جمعہ کی پہلی چارسنتیں رہ جایئں تو بعد نماز جمعہ پڑھی جایئں یا نہ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبل جمہ سنن کی تعداد کسی صحیح روایت میں نہیں آئی۔ تحیۃ المسجد کی نیت سے دو رکعتیں ضرور پڑھنی چاہیں۔ فرضوں کے بعد دو اور چار رکعت  (ہردو طرح) مروی ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 527

محدث فتویٰ

تبصرے