سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) قرآن کے ساتھ دم کرنا

  • 610
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 854

سوال

(109) قرآن کے ساتھ دم کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیدعرصہ سے نزلہ کھانسی ودمہ کی بیماری میں مبتلاہے۔ ایک عامل نے قرآن مجید سے علاج کیا۔سورہ فاتحہ اورآیات شفا لکھ کر پلائیں۔ مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ زیدکا خیال ہے کہ ڈاکٹری علاج کرایاجائے۔ مگر عامل نے منع کردیا کہ قرآن مجید کے دم کو ترک  کرکے تم کافر ہو جاؤ گے۔ دریافت طلب امریہ ہے کہ آیا زیدڈاکٹری حکیمی علاج کروا سکتاہے یانہیں۔جبکہ قرآن مجیدسےکوئی فائدہ نہیں ہوا۔قرآن مجید کی  شفاء پر ایمان رکھتے ہوئے حالت کے مطابق یہ کہناکہ اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ کیااس سے کفرلازم آتاہے ؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا

 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

کتب احادیث میں علاج معالجہ کی بابت بکثرت احادیث موجودہیں جن میں مادی ،روحانی ہرقسم کے معالجات مذکورہیں ۔جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےخودفرمائے اورکئے ہیں۔ اگرقرآن مجیدکے علاوہ اورمعالجات کفرہوتے تومعاذاللہ ۔معاذاللہ یہ کفررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عائد ہوتا رہا۔فائدہ  نہ ہوا فائدہ توخداتعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔قرآن مجیدکے ساتھ شفاء بھی خداکی طرف سے ہے اورغیرقرآن کےساتھ خداتعالیٰ کی طرف سے ہے۔خداتعالی ٰنے شہدکوشفاء للناس فرمایاہے۔  تو اگرکسی بیمارکوشہد سے فائدہ  نہ ہواور اس بات کو بیان کرتا ہوا کوئی شخص کہہ دے کہ شہد سے فائدہ نہیں ہوا تواس کایہ مطلب نہیں کہ معاذاللہ خدا تعالیٰ کا شفاء للناس کہنا غلط ہے ۔ بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ  اس خاص موقعہ پرمشیت ایزدی سے اس کا اثر رک گیا۔ سو اس طرح قرآن شریف کوسمجھ لیناچاہیے ۔ جوشخص کسی خاص موقعہ پرفائدہ کی نفی سے قرآن مجیدکے شفاء ہونے سے انکارسمجھ لیتاہے یہ اس کی بے سمجھی ہے ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص188 

محدث فتویٰ 

 

تبصرے