سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(308) فرض نماز کے درمیان کسی شخص کا سلیم کرنا

  • 6096
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 750

سوال

(308) فرض نماز کے درمیان کسی شخص کا سلیم کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرض  نماز ہوتی ہو۔ اور کوئی شخص مسجد میں آئے۔ اور سلام کرے تو کر سکتا ہے۔ مثلا چار پانچ آدمی وضوکرتے ہوں۔ اور ایک طرف جماعت ہورہی ہو۔ اس حالت میں کیا سلام کرسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حالت نماز میں سلام کرنا جائز ہے۔ صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین  آپﷺ کو سلام کرتے تھے۔ آپﷺ ہاتھ سے اشارہ کرتے جواب نہ دینے کی وجہ پوچھنے پر فرمایا۔ ان فی الصلواۃ لشغلا مگر سلام نہ کرنے کو منع نہیں فرمایا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 518

محدث فتویٰ

تبصرے