سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(294) چونہ سے بنی ہوئی دیوار پر تیمم جائز ہے یا نہیں؟

  • 6082
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1192

سوال

(294) چونہ سے بنی ہوئی دیوار پر تیمم جائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چونہ کی دیوار یا چونہ سے بنی ہوئی دیوار پر تیمم جائز ہے یا نہیں؟ مسجدوں میں مسائل کے تختے کتنے لگے رہتے ہیں۔ اس میں لکھا ہے کہ مٹی جی جنس مثلا پتھر کنکر چونہ گچ وغیرہ سے تیمم جائز  ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تیمم کی بابت ارشاد ہے۔ فتيمموا صعيدا طيبا  یعنی پاک مٹی پر تیمم کیا کرو۔ چونہ وغیرہ کو علماء حنفیہ نے مٹی پر قیاس کرکے جائز لکھا ہے۔ خاکسار کے نزدیک اس میں شبہ ہے۔   (25 جمادی الثانی 1335ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 498

محدث فتویٰ

تبصرے