سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(288) بغیر سنت پڑھے امام کا فجر کا فرض پڑھانا

  • 6076
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 989

سوال

(288) بغیر سنت پڑھے امام کا فجر کا فرض پڑھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فجر کی  نماز فرض کا وقت ہوگیا ہو تو امام سنتیں پڑ ھ کر نماز کےلئے کھڑا ہوجاوے۔ یا بغیر سنت پڑھے فرض پڑھا لے۔ اور بعد میں سنت پڑھے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلے دو رکعت سنت پڑھے۔ پھر جماعت کرائے۔ اگر سائل کا یہ مطلب ہے کہ نمازکا وقت بہت تنگ ہوگیا۔ اتناکہ فرض ہی پڑھے جایئں۔ تو بے شک پہلے فرض پڑھے۔ بعد سنتیں پڑھے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 485

محدث فتویٰ

تبصرے