السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز ظہر اور عصر مغرب اور عشاء ساتھ جمع کرکے پڑھے۔ توسنت نفل پڑھے یا چھوڑدے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جمع صلواتین کی صورت میں آپﷺ صرف فرض نمازپڑھا کرتے تھے۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔ لم يسبح بينها یعنی نمازوں کے جمع کرنے میں نوافل سنتیں نہیں پڑھیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب