السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مغرب کی فرض نماز میں جماعت کے ساتھ فقط ایک رکعت ملے اور پھر دو رکعت باقی رہے تو پھر دوسری رکعت میں التحیات پڑھنا ہوگا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام کے ساتھ مل کر مقتدی نے جو رکعت اد کی ہے۔ یہ اس کی پہلی رکعت
ہے۔ اس لئے دوسری رکعت پڑھ کر تشہد پڑھے۔ اگر پہلی میں نہ پڑھے۔ دوسری رکعت پڑھ کر تشہد (التحیات) پڑھے۔ تو بھی جائز ہے۔ دونوں مذہب سلف سے چلے آتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب