سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(283) زید حنفی ہے وہ کہتا ہے کہ رفع الیدین کرنا ناجائز ہے

  • 6071
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 778

سوال

(283) زید حنفی ہے وہ کہتا ہے کہ رفع الیدین کرنا ناجائز ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید حنفی ہے وہ کہتا ہے کہ رفع الیدین کرنا ناجائز ہے۔ بلکہ امام صاحب بھی رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔ تو پھر ہم  کیوں کریں۔ اور کہتاہے کہ عرب میں رسول اللہﷺ کے زمانے میں جب مسلمانان عرب نماز پڑھتے۔ تو مفافقان عرب اپنی آستین میں بت بنا کر بحالت قیام رکھ دیتے تھے۔ جو باعث تکلیف ہوتی تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ لوگ رفع الیدین کرتے جبکہ رسول اللہﷺ سر زمین عرب میں تھے۔ اب کرنے کی کیا ضرورت۔ اور امام صاحب کو رفع الیدین کرنے سے نفی میں لاتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اور رفع الیدین کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کا کہنا کہ حنفی مذہب میں رفع الیدین سنت صحیح نہیں ہے۔ مگر یہ کہناکہ عرب آستینوں میں بت رکھاکرتے تھے۔ محض بے ثبوت بات ہے۔ جوکسی معتبر کتاب میں نہیں(1)

--------------------------------------------

1۔ اور اسی طرح رفع الیدین کے سنت ہونے سے انکار کرنا بھی دلائل صحیحہ کی رو سے غلط ہے۔ (محمد داؤد راز

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 483

محدث فتویٰ

تبصرے