سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(245) مسبوق سلام پھیرنے سے پہلے التحیات درود دعا پڑھے

  • 6033
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1195

سوال

(245) مسبوق سلام پھیرنے سے پہلے التحیات درود دعا پڑھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسبوق سلام پھیرنے سے پہلے التحیات درود دعا پڑھے۔ ورنہ نماز باطل ہے۔ کیا ایسی کوئی حدیث صریح مرفوع ہے۔ ؟اگر ہے توعربی مع ترجمہ اردوبحوالہ کتب تحریر فرمایئن۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اخباراہل حدیث 20 مئی 1927 ء کے سوال نمبر 133 کا جواب یوں ہے کہ دوسلام دینے  کا جو طریق حدیثوں میں آیاہے۔ اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ سلام سے پہلے تشہد ہوناضروری ہے۔ وہ حدیثیں کتنی ہیں۔ بحوالہ کتب تحریرفرمایئں۔

جواب۔ مسبوق (جواامام کے ساتھ ایک دد رکعتیں پڑھ چکنے کے بعد ملا ہو۔ اسکے  متعلق علماء سلف کا اختلاف چلاآیاہے۔ بعض کہتے ہیں اس نے جتنی نماز امام کے ساتھ پائی ہے۔ بالترتیب اس کی ایسی ہی ہے اور جو رہ گئی ہے۔ وہ اس کی پچھلی ہے۔ ایک گروہ کہتا ہے کہ جو رکعت اس کی گئی وہ پہلی تھی۔ اس لئے جب یہ کھڑا ہوکرپڑھےگا۔ تو پہلی پڑھے گا۔ سائل کے جواب میں اول گروہ کے مذہب کےمطابق اخیر میں التحیات اوردرودضرور پڑھنیں ہوں گے۔ کیونکہ اسکی  پچھلی ہیں۔ اورپچھلی میں التحیات اور درود آیا ہے۔ "كانيقول في كل ركعتين التحية" (مسلم) یعنی  ’’آپ ﷺ ہردو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھا کرتے تھے اس کے بعددرود پھر سلام‘‘ دوسرے گروہ کے نزدیک مسبوق کی یہ پہلی رکعت ہے اس لئے اس میں التحیات اوردرود نہیں مگرسلام وہ بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ "كا ن يختم الصلوةالتسليم" (مسلم)  نمازکو سلام کے ساتھ ختم کرتے تھے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 446

محدث فتویٰ

تبصرے