سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) احناف کہتے ہیں کہ غیر مقلد کی نجات نہیں

  • 6012
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1546

سوال

(224) احناف کہتے ہیں کہ غیر مقلد کی نجات نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

احناف کہتے ہیں کہ غیر مقلد کی نجات نہیں۔ اہل حدیث (غیرمقلد)  کے خیال میں تقلید بدعت ہے۔ قوی دلیل کس کی ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قوی دلیل اس کی ہے جس کی تایئد قرآن وحدیث اورتصریحات آئمہ کریں قرآن شریف کی آیت صاف ہے۔

 اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ﴿٣سورة الأعراف

’’یعنی خدا اوررسول کی بتائی ہوئی تعلیم پر عمل کرو۔ اوراس کے سوا اوراولیاء(علماء)  کی پیروی (فرض واجب جان کر) مت کرو۔‘‘ (علماءاگرقرآن وحدیث ہی بتایئں تو بے شک اس پر عمل کرو۔ ) امام ابو حنیفہ کا ارشاد ہے۔ لاتقلد ولا تقلدن مالكا الخ نہ میری پیروی کرو۔ نامالک کی پیروی کرو۔ قرآن وحدیث سے حکم اخذ کرو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 419

محدث فتویٰ

تبصرے