سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(218) کیا ہم ایسے احمدی کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں

  • 6006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1230

سوال

(218) کیا ہم ایسے احمدی کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص اپنے آپ کو احمدی کہلاتا ہے۔ اہل سنت کے عالموں کے پیچھے نماز پڑھ لیتا ہے۔ اور مرزا کو مسلمان اور مجدد مانتا ہے۔ یہ بھی کہتا ہے کہ مرزا نے اگر دعویٰ نبوت کیا ہے  تو میں مرزا کو کافر سمجھوں گا۔ مگر مرزا نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا کیا ہم ایسے احمدی کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرزا قادیان کوان کے دعویٰ الہام اور مہدویت مسیحت میں سچا صادق القول جاننے والا انھیں کے حکم میں ہے۔ نبوت غیرنبوت کا جھگڑا نہیں۔ یہ تو ان دو  فریقوں کا آپس میں جھگڑا ہے۔ ہمارے سامنے صرف یہ بات پیش ہے  کہ مرزا صاحب اپنے دعویٰ الہام میں سچے تھے یا نہیں۔ جو ان کو دعویٰ الہام میں سچا سمجھے وہ ان ہی جیسا ہے۔ لہذا وہ امام بانئے جانے کے لائق نہیں حدیث شریف میں آیا ہے۔ "اجعلوا ائمتكم خياركم"

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 395

محدث فتویٰ

تبصرے