سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) صحیح حدیث کے مقابلے اپ]نے امام کا قول پکڑنا

  • 5995
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1108

سوال

(207) صحیح حدیث کے مقابلے اپ]نے امام کا قول پکڑنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صحیح حدیث کے ساتھ جو کوئی اپنے امام کے قول کا مقابلہ کرے اگر موافق ہو تو مانے ورنہ حدیث کو چھوڑ کر اپنے امام کے قول پر اڑا رہے۔ ایسے لوگ مشرک ہیں یا کافر؟(عبد اللہ  الباغ دینا جپور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک شرک باللہ ہے ایک شرک بالرسول ہے۔ یعنی جو عبادت میں کسی غیر کوملاوے اس کا فعل شرک باللہ ہے ۔ اور جو اطاعت میں رسول کے ساتھ کسی کو ملاوے۔ اس کا فعل شرک  فی الرسالت ہے۔ پس مذکور شخص کا فعل قسم دوم سے ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 387

محدث فتویٰ

تبصرے