سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(204) اگر عیسیٰؑ اور موسیٰ ؑ میرے زمانے میں ہوتے میری پیروی ..الخ

  • 5992
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1592

سوال

(204) اگر عیسیٰؑ اور موسیٰ ؑ میرے زمانے میں ہوتے میری پیروی ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضور ﷺ پر نور فرماتے ہیں کہ اگر عیسیٰؑ اور موسیٰ ؑ میرے زمانے میں ہوتے  تو ان کو میری پیروی کے بغیرکوئی چارہ نہ تھا  کیا یہ حدیث صحیح ہے۔ یا بے اصل بے بنیاد؟(محمد بن ولی جونا گڑھی از رنگون) ؎


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث مشکواۃ میں یوں آتی ہے۔ "لو كان موسي حيا لماوسعه الااتباعي" اگر موسیٰ ؑ زندہ ہوتے تو میری پیروی کرتے۔ عیسیٰ ؑ کا لفظ کسی صحیح حدیث یا معلوم الاسناد حدیث میں نہیں آیا۔ صرف تفسیر بن کثیر میں زیر آیت

   وَإِذْ أَخَذَ اللَّـهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ﴿٨١سورة آل عمران

یوں مرقوم ہے۔ "وفي بعض الاحاديث لو كان موسي وعيسي" حيين لیکن نہ اس کی سند بتائی ہے۔ نہ اس کا مخرج اس لئے صحیح معلوم الاسناد کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 386

محدث فتویٰ

تبصرے