سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) شریعت ۔ طریقت۔ معرفت کی جامع مانع تعریف

  • 5988
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1629

سوال

(200) شریعت ۔ طریقت۔ معرفت کی جامع مانع تعریف

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شریعت ۔ طریقت۔ معرفت کی جامع مانع تعریف اور ان کی تفریق مجمل طور پر (محمد قاسم النیمو)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت ان احکام کا نام ہے۔ جو قرن وحدیث میں مذکور ہیں۔ ان احکام کو  بحضور قلبدل لگاکر ادا کرنا طریقت اور حقیقت ہے۔ حقیقت شرعیت کے مخالف نہیں ہوسکتی۔ بلکہ حقیقت شریعت کے لئے طریق کار کا نام ہے۔ اس لئے  حضرت مجدد صاحب سرہندی قدس سرہ فرماتے ہیں۔ (كل حقيقة ردتة الشريعة فهيزندقه) (مکتوبات) یعنی حقیقت کے جس مسئلے کو شریعت رد کرے۔ وہ واقعی الہاداور بے دینی ہے۔ یہ تینوں طریقت۔ حقیقت۔ اور معرفت۔ در اصل شرعی احکام کے طریقکارکا نام ہیں۔ اور یہ تینوںدر اصل ایک ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 384

محدث فتویٰ

تبصرے